سورۃ القیامہ ۷۵:۱۷

۷۵:۱۷

إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ

رومن تلفظ

inna ʿalaynā jamʿahu waqur'ānahu

Maulana Muhammad Junagarhi

اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۵:۱۵

    اگر چہ کتنے ہی بہانے پیش کرے.

  2. ۷۵:۱۶

    (اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیں.

  3. ۷۵:۱۷

    اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے.

  4. ۷۵:۱۸

    ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں.

  5. ۷۵:۱۹

    پھر اس کا واضح کر دینا ہمارے ذمہ ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

حفظ قرآن، تلاوت و تفسیر کا ذمہ دار اللہ تعالیٰ ٭٭ یہاں اللہ عزوجل اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تعلیم دیتا ہے کہ فرشتے سے وحی کس طرح حاصل کریں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اخذ کرنے میں بہت جلدی کرتے تھے اور قرأت میں فرشتے کے بالکل ساتھ ساتھ رہتے تھے، پس اللہ عزوجل حکم فرماتا ہے کہ ” جب فرشتہ وحی لے کر آئے آپ سنتے رہیں، پھر جس ڈر سے آپ ایسا کرتے تھے اسی طرح اس کا واضح کرانا اور تفسیر اور بیان آپ سے کرانے کے ذمہ داری بھی ہم ہی پر ہے “۔…

مکمل تفسیر پڑھیں