سورۃ القمر ۵۴:۲۳

۵۴:۲۳

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِٱلنُّذُرِ

رومن تلفظ

kadhabat thamūdu bil-nudhuri

Maulana Muhammad Junagarhi

قوم ﺛمود نے ڈرانے والوں کو جھٹلایا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۴:۲۱

    پس کیسی رہی میری سزا اور میرا ڈرانا؟

  2. ۵۴:۲۲

    یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان کر دیا ہے، پس کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے واﻻ؟

  3. ۵۴:۲۳

    قوم ﺛمود نے ڈرانے والوں کو جھٹلایا.

  4. ۵۴:۲۴

    اور کہنے لگے کیا ہمیں میں سے ایک شخص کی ہم فرمانبرداری کرنے لگیں؟ تب تو ہم یقیناً غلطی اور دیوانگی میں پڑے ہوئے ہوں گے.

  5. ۵۴:۲۵

    کیا ہمارے سب کے درمیان صرف اسی پر وحی اتاری گئی؟ نہیں بلکہ وه جھوٹا اور شیخی خور ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

فریب نظر کا شکار لوگ ٭٭ ثمودیوں نے اللہ کے رسول صالح علیہ السلام کو جھٹلایا اور تعجب کے طور پر محال سمجھ کر کہنے لگے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم، ہمیں میں سے ایک شخص کے تابعدار بن جائیں؟ آخر اس کی اتنی بڑی فضیلت کی کیا وجہ؟ پھر اس سے آگے بڑھے اور کہنے لگے، ہم نہیں مان سکتے کہ ہم سب میں سے صرف اسی ایک پر اللہ کی باتیں نازل کی جائیں، پھر اس سے بھی قدم بڑھایا اور نبی اللہ علیہ السلام کو کھلے لفظوں میں جھوٹا اور پرلے سرے کا جھوٹا کہا، بطور ڈانٹ کے…

مکمل تفسیر پڑھیں