سورۃ القمر ۵۴:۲

۵۴:۲

وَإِن يَرَوْا ءَايَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ

رومن تلفظ

wa-in yaraw āyatan yuʿ'riḍū wayaqūlū siḥ'run mus'tamirrun

Maulana Muhammad Junagarhi

یہ اگر کوئی معجزه دیکھتے ہیں تو منھ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۴:۱

    قیامت قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا.

  2. ۵۴:۲

    یہ اگر کوئی معجزه دیکھتے ہیں تو منھ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے.

  3. ۵۴:۳

    انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام ٹھہرے ہوئے وقت پر مقرر ہے.

  4. ۵۴:۴

    یقیناً ان کے پاس وه خبریں آچکی ہیں جن میں ڈانٹ ڈپٹ (کی نصیحت) ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ القمر: واقدی کی روایت سے پہلے گزر چکا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی اور عید الفطر کی نماز میں سورۃ ق اور سورۃ اقتربت الساعۃ پڑھا کرتے تھے اسی طرح بڑی بڑی محفلوں میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ (صحیح مسلم:891) کیونکہ اس میں وعدے وعید کا، ابتداء آفرینش اور دوبارہ زندگی کا، ساتھ ہی توحید اور اثبات رسالت وغیرہ اہم مقاصد اسلامیہ کا ذکر ہے۔ قیامت قریب آ چکی ٭٭ اللہ تعالیٰ قیامت کے قرب کی اور…

مکمل تفسیر پڑھیں