سورۃ القمر ۵۴:۱۱

۵۴:۱۱

فَفَتَحْنَآ أَبْوَٰبَ ٱلسَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ

رومن تلفظ

fafataḥnā abwāba l-samāi bimāin mun'hamirin

Maulana Muhammad Junagarhi

پس ہم نے آسمان کے دروازوں کو زور کے مینہ سے کھول دیا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۴:۹

    ان سے پہلے قوم نوح نے بھی ہمارے بندے کو جھٹلایا تھا اور یہ دیوانہ بتلا کر جھڑک دیا گیا تھا.

  2. ۵۴:۱۰

    پس اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں بے بس ہوں تو میری مدد کر.

  3. ۵۴:۱۱

    پس ہم نے آسمان کے دروازوں کو زور کے مینہ سے کھول دیا.

  4. ۵۴:۱۲

    اور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لیے جو مقدر کیا گیا تھا (دونوں) پانی جمع ہو گئے.

  5. ۵۴:۱۳

    اور ہم نے اسے تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر سوار کر لیا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

دیرینہ انداز کفر ٭٭ یعنی اے نبی! آپ کی اس امت سے پہلے امت نوح نے بھی اپنے نبی کو جو ہمارے بندے نوح تھے تکذیب کی، اسے مجنون کہا اور ہر طرح ڈانٹا، ڈپٹا اور دھمکایا، صاف کہہ دیا تھا کہ «قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ» [26-الشعراء:116] ‏ ” اے نوح علیہ السلام اگر تم باز نہ رہے تو ہم تجھے پتھروں سے مار ڈالیں گے “، ہمارے بندے اور رسول نوح نے ہمیں پکارا کہ پروردگار میں ان کے مقابلہ میں محض ناتواں اور ضعیف ہوں،…

مکمل تفسیر پڑھیں