آغاز
۶۸:۱نٓ ۚ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ
ن، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.
۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۶۸
القلم قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۶۸ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۵۲ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۶۴ سے صفحہ ۵۶۶ تک، پارہ ۲۹ میں ہے۔
Tafsir Ibn Kathir
اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز
نون سے کیا مراد ہے؟ ٭٭
نون وغیرہ جیسے حروف ہجا کا مفصل بیان سورۃ البقرہ کے شروع میں گزر چکا ہے اس لیے یہاں دوہرانے کی ضرورت نہیں، کہا گیا ہے کہ یہاں ”ن“ سے مراد وہ بڑی مچھلی ہے جو ایک محیط عالم پانی پر ہے جو ساتوں زمینوں کو اٹھائے ہوئے ہے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”سب سے پہلے اللہ نے قلم کو پیدا کیا اور اس سے فرمایا ” لکھ “ اس نے کہا: کیا لکھوں؟ فرمایا ” تقدیر لکھ ڈال “ پس اس دن سے لے کر قیامت تک جو کچھ ہونے والا ہے اس پر قلم جاری ہو گیا پھر اللہ تعالیٰ نے مچھلی پیدا کی اور پانی کے بخارات بلند کئے، جس سے آسمان بنے اور زمین کو اس مچھلی کی پیٹھ پر رکھا مچھلی نے حرکت کی جس سے زمین بھی ہلنے لگی پس زمین پر پہاڑ گاڑ کر اسے مضبوط اور ساکن کر دیا“، پھر آپ نے اس آیت کی تلاوت کی۔ [تفسیر ابن جریر الطبری:14/29:قال امام حاكم:صحیح] مطلب یہ ہے کہ یہاں ”ن“ سے مراد یہ مچھلی ہے۔
صفحہ نمبر9661
طبرانی میں مرفوعاً مروی ہے کہ ”سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے قلم کو اور مچھلی کو پیدا کیا، قلم نے دریافت کیا میں کیا لکھوں؟ حکم ہوا، ہر وہ چیز جو قیامت تک ہونے والی ہے“، پھر آپ نے پہلی آیت کی تلاوت کی، پس نون سے مراد یہ مچھلی ہے اور قلم سے مراد یہ قلم ہے۔ [طبرانی:8652-8653:ضعیف]
ابن عساکر کی حدیث میں ہے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیدا کیا پھر نون یعنی دوات کو پھر قلم سے فرمایا: ” لکھ “ اس نے…
نٓ ۚ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ
ن، قسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَـٰلَمِينَ
در حقیقت یہ (قرآن) تو تمام جہان والوں کے لیے سراسر نصیحت ہی ہے.