سورۃ القلم ۶۸:۹

۶۸:۹

وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ

رومن تلفظ

waddū law tud'hinu fayud'hinūna

Maulana Muhammad Junagarhi

وه تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۸:۷

    بیشک تیرا رب اپنی راه سے بہکنے والوں کو خوب جانتا ہے، اور وه راه یافتہ لوگوں کو بھی بخوبی جانتا ہے.

  2. ۶۸:۸

    پس تو جھٹلانے والوں کی نہ مان.

  3. ۶۸:۹

    وه تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں.

  4. ۶۸:۱۰

    اور تو کسی ایسے شخص کا بھی کہا نہ ماننا جو زیاده قسمیں کھانے واﻻ.

  5. ۶۸:۱۱

    بے وقار، کمینہ، عیب گو، چغل خور.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

زیادہ قسمیں کھانے والے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں ٭٭ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ” اے نبی! جو نعمتیں ہم نے تجھے دیں، جو صراط مستقیم اور خلق عظیم ہم نے تجھے عطا فرمایا اب تجھے چاہیئے کہ ہماری نہ ماننے والوں کی تو نہ مان، ان کی تو عین خوشی ہے کہ آپ ذرا بھی نرم پڑیں تو یہ کھل کر کھیلیں “۔ اور یہ بھی مطلب ہے کہ ” یہ چاہتے ہیں کہ آپ ان کے معبودان باطل کی طرف کچھ تو رخ کریں حق سے ذرا سا تو ادھر ادھر ہو جائیں “۔ پھر فرماتا ہے ” زیادہ قسمیں کھانے والے…

مکمل تفسیر پڑھیں