سورۃ القلم ۶۸:۴۵

۶۸:۴۵

وَأُمْلِى لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِى مَتِينٌ

رومن تلفظ

wa-um'lī lahum inna kaydī matīnun

Maulana Muhammad Junagarhi

اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۸:۴۳

    نگاہیں نیچی ہوں گی اور ان پر ذلت و خواری چھارہی ہوگی، حاﻻنکہ یہ سجدے کے لیے (اس وقت بھی) بلائے جاتے تھے جب کہ صحیح سالم تھے.

  2. ۶۸:۴۴

    پس مجھے اور اس کلام کو جھٹلانے والے کو چھوڑ دے ہم انہیں اس طرح آہستہ آہستہ کھینچیں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا.

  3. ۶۸:۴۵

    اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے.

  4. ۶۸:۴۶

    کیا تو ان سے کوئی اجرت چاہتا ہے جس کے تاوان سے یہ دبے جاتے ہیں.

  5. ۶۸:۴۷

    یا کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے وه لکھتے ہوں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

سجدہ اس وقت منافقوں کے بس میں نہیں ہو گا ٭٭ اوپر بیان ہو چکا ہے کہ ” پرہیزگار لوگوں کے لیے نعمتوں والی جنتیں ہیں “، اس لئے یہاں بیان ہو رہا ہے کہ یہ جنتیں انہیں کب ملیں گی؟ تو فرمایا کہ ” اس دن جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی “۔ یعنی قیامت کے دن، جو دن بڑی ہولناکیوں والا، زلزلوں والا، امتحان والا اور آزمائش والا اور بڑے بڑے اہم امور کے ظاہر ہونے کا دن ہو گا۔ صحیح بخاری میں اس جگہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی…

مکمل تفسیر پڑھیں