سورۃ القلم ۶۸:۳۵

۶۸:۳۵

أَفَنَجْعَلُ ٱلْمُسْلِمِينَ كَٱلْمُجْرِمِينَ

رومن تلفظ

afanajʿalu l-mus'limīna kal-muj'rimīna

Maulana Muhammad Junagarhi

کیا ہم مسلمانوں کو مثل گناه گاروں کے کردیں گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۸:۳۳

    یوں ہی آفت آتی ہے اور آخرت کی آفت بہت بڑی ہے۔ کاش انہیں سمجھ ہوتی.

  2. ۶۸:۳۴

    پرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں.

  3. ۶۸:۳۵

    کیا ہم مسلمانوں کو مثل گناه گاروں کے کردیں گے.

  4. ۶۸:۳۶

    تمہیں کیا ہوگیا، کیسے فیصلے کر رہے ہو؟

  5. ۶۸:۳۷

    کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

گنہگار اور نیکو کار دونوں کی جزاء کا مختلف ہونا لازم ہے ٭٭ اوپر چونکہ دنیوی جنت والوں کا حال بیان ہوا تھا اور اللہ کی نافرمانی اور اس کے حکم کے خلاف کرنے سے ان پر جو بلا اور آفت آئی اس کا ذکر ہوا تھا اس لیے اب ان متقی پرہیزگار لوگوں کا حال ذکر کیا گیا جنہیں آخرت میں جنتیں ملیں گی جن کی نعمتیں نہ فنا ہوں، نہ گھٹیں، نہ ختم ہوں، نہ سڑیں، نہ گلیں۔ پھر فرماتا ہے ” کیا ہو سکتا ہے کہ مسلمان اور گنہگار جزا میں یکساں ہو جائیں؟ قسم ہے زمین و آسمان کے رب…

مکمل تفسیر پڑھیں