سورۃ القلم ۶۸:۲۷

۶۸:۲۷

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ

رومن تلفظ

bal naḥnu maḥrūmūna

Maulana Muhammad Junagarhi

نہیں نہیں بلکہ ہماری قسمت پھوٹ گئی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۸:۲۵

    اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے۔ (سمجھ رہے تھے) کہ ہم قابو پاگئے.

  2. ۶۸:۲۶

    جب انہوں نے باغ دیکھا تو کہنے لگے یقیناً ہم راستہ بھول گئے.

  3. ۶۸:۲۷

    نہیں نہیں بلکہ ہماری قسمت پھوٹ گئی.

  4. ۶۸:۲۸

    ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا کہ میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟

  5. ۶۸:۲۹

    تو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ﻇالم تھے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب لیکن جب وہاں پہنچے تو ہکا بکا رہ گئے، کہ لہلہاتا ہوا ہرا بھرا باغ میوؤں سے لدے ہوئے درخت اور پکے ہوئے پھل سب غارت اور برباد ہو چکے ہیں سارے باغ میں آندھی پھر گئی ہے اور کل باغ میوؤں سمیت جل کر کوئلہ ہو گیا ہے، کوئی پھل نصف دام کا بھی نہیں رہا، ساری تروتازگی پژمردگی سے بدل گئی ہے، باغ سارا کا سارا جل کر راکھ ہو گیا ہے درختوں کے کالے کالے ڈراؤنے ٹنڈ کھڑے ہوئے ہیں، پہلے تو سمجھے کہ ہم راہ بھول گئے کسی اور باغ میں چلے آئے اور یہ مطلب بھی ہو سکتا…

مکمل تفسیر پڑھیں