سورۃ القلم ۶۸:۱۹

۶۸:۱۹

فَطَافَ عَلَيْهَا طَآئِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَآئِمُونَ

رومن تلفظ

faṭāfa ʿalayhā ṭāifun min rabbika wahum nāimūna

Maulana Muhammad Junagarhi

پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۸:۱۷

    بیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزما لیا جس طرح ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی اس باغ کے پھل اتار لیں گے.

  2. ۶۸:۱۸

    اور انشاءاللہ نہ کہا.

  3. ۶۸:۱۹

    پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے.

  4. ۶۸:۲۰

    پس وه باغ ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی.

  5. ۶۸:۲۱

    اب صبح ہوتے ہی انہوں نے ایک دوسرے کو آوازیں دیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

سیاہ رات اور کٹی ہوئی کھیتی ٭٭ یہاں ان کافروں کی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو جھٹلا رہے تھے مثال بیان ہو رہی ہے کہ جس طرح یہ باغ والے تھے کہ اللہ کی نعمت کی ناشکری کی اور اللہ کے عذابوں میں اپنے آپ کو ڈل دیا، یہی حالت ان کافروں کی ہے کہ اللہ کی نعمت یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبری کی ناشکری یعنی انکار نے انہیں بھی اللہ کی ناراضگی کا مستحق کر دیا ہے۔ تو فرماتا ہے کہ ” ہم نے انہیں بھی آزما لیا جس طرح ہم نے باغ والوں کو…

مکمل تفسیر پڑھیں