سورۃ القدر ۹۷:۱

۹۷:۱

إِنَّآ أَنزَلْنَـٰهُ فِى لَيْلَةِ ٱلْقَدْرِ

رومن تلفظ

innā anzalnāhu fī laylati l-qadri

Maulana Muhammad Junagarhi

یقیناً ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۹۷:۱

    یقیناً ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا.

  2. ۹۷:۲

    تو کیا سمجھا کہ شب قدر کیا ہے؟

  3. ۹۷:۳

    شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

غیر متعلقہ روایات اور بحث ٭٭ مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو لیلۃ القدر میں نازل فرمایا ہے، اسی کا نام «اللَّيْلَةُ الْمُبَارَكَةُ» بھی ہے۔ اور جگہ ارشاد ہے «إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ» [44-الدخان:3] ‏ اور یہ بھی قرآن سے ثابت ہے کہ یہ رات رمضان المبارک کے مہینے میں ہے، جیسے فرمایا «شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ» [2-البقرۃ:185] ‏ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما وغیرہ کا قول ہے کہ ”پورا قرآن پاک لوح…

مکمل تفسیر پڑھیں