يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ
yus'qawna min raḥīqin makhtūmin
یہ لوگ سربمہر خالص شراب پلائے جائیں گے.
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ
yus'qawna min raḥīqin makhtūmin
یہ لوگ سربمہر خالص شراب پلائے جائیں گے.
عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
مسہریوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.
تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ
تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی تروتازگی پہچان لے گا.
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ
یہ لوگ سربمہر خالص شراب پلائے جائیں گے.
خِتَـٰمُهُۥ مِسْكٌ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَ
جس پر مشک کی مہر ہوگی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہئے.
وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ
اور اس کی آمیزش تسنیم کی ہوگی.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
نعمتوں، راحتوں اور عزت و جاہ کی جگہ ٭٭ بدکاروں کا حشر بیان کرنے کے بعد اب نیک لوگوں کا بیان ہو رہا ہے کہ ان کا ٹھکانا «عِلِّيِّينَ» ہے جو کہ «سِجِّينٍ» کے بالکل برعکس ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے «سِجِّينٍ» کا سوال کیا تو فرمایا کہ ”وہ ساتویں زمین ہے اور اس میں کافروں کی روحیں ہیں۔“ اور «عِلِّيِّينَ» کے سوال کے جواب میں فرمایا ”یہ ساتواں آسمان ہے اور اس میں مومنوں کی روحیں ہیں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما…
مکمل تفسیر پڑھیں