سورۃ المطففین ۸۳:۱۱

۸۳:۱۱

ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ

رومن تلفظ

alladhīna yukadhibūna biyawmi l-dīni

Maulana Muhammad Junagarhi

جو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے رہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۳:۹

    (یہ تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.

  2. ۸۳:۱۰

    اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہے.

  3. ۸۳:۱۱

    جو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے رہے.

  4. ۸۳:۱۲

    اسے صرف وہی جھٹلاتا ہےجو حد سے آگے نکل جانے واﻻ (اور) گناه گار ہوتا ہے.

  5. ۸۳:۱۳

    جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ اگلوں کے افسانے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

انتہائی المناک اور دکھ درد کی جگہ ٭٭ مطلب یہ ہے کہ برے لوگوں کا ٹھکانا «سِجِّينٍ» ہے یہ لفظ «فِعِّیْلٌ» کے وزن پر «سِجْنٌ» سے ماخوذ ہے «سِجْنٌ» کہتے ہیں لغتاً تنگی کو «ضِّيق»، «فِسِّيقٌ»، «وَشِرِّيبٌ» «وَخِمِّيرٌ»، «وَسِكِّيرٌ» وغیرہ کی طرح یہ لفظ بھی «سِجِّينٌ» ہے۔ پھر اس کی مزید برائیاں بیان کرنے کے لیے فرمایا کہ ” تمہیں اس کی حقیقت معلوم نہیں وہ المناک اور ہمیشہ کے دکھ درد کی جگہ ہے۔ “ مروی ہے کہ یہ جگہ ساتوں زمینوں کے نیچے ہے۔ سیدنا براء بن…

مکمل تفسیر پڑھیں