سورۃ المرسلات ۷۷:۳۲

۷۷:۳۲

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ

رومن تلفظ

innahā tarmī bishararin kal-qaṣri

Maulana Muhammad Junagarhi

یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۷:۳۰

    چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف.

  2. ۷۷:۳۱

    جو در اصل نہ سایہ دینے واﻻ ہے اور نہ شعلے سے بچاسکتا ہے.

  3. ۷۷:۳۲

    یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں.

  4. ۷۷:۳۳

    گویا کہ وه زرد اونٹ ہیں.

  5. ۷۷:۳۴

    آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جہنم کے شعلے سیاہ اونٹوں اور دہکتے تانبے کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے ٭٭ جو کفار قیامت، جزا سزا اور جنت دوزخ کو جھٹلاتے تھے ان سے قیامت کے دن کہا جائے گا کہ لو جسے سچا نہ مانتے تھے وہ سزا اور وہ دوزخ یہ موجود ہے اس میں جاؤ، اس کے شعلے بھڑک رہے ہیں اور اونچے ہو ہو کر ان میں تین پھانکیں کھل جاتی ہیں، تین حصے ہو جاتے ہیں اور ساتھ ہی دھواں بھی اوپر کو چڑھتا ہے جس سے نیچے کی طرف چھاؤں پڑتی ہے اور سایہ معلوم ہوتا ہے۔ لیکن فی الواقع نہ تو وہ سایہ ہے، نہ آگ…

مکمل تفسیر پڑھیں