سورۃ المرسلات ۷۷:۲۲

۷۷:۲۲

إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ

رومن تلفظ

ilā qadarin maʿlūmin

Maulana Muhammad Junagarhi

ایک مقرره وقت تک.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۷:۲۰

    کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا.

  2. ۷۷:۲۱

    پھر ہم نے اسے مضبوط ومحفوظ جگہ میں رکھا.

  3. ۷۷:۲۲

    ایک مقرره وقت تک.

  4. ۷۷:۲۳

    پھر ہم نے اندازه کیا اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں.

  5. ۷۷:۲۴

    اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

حسرت و افسوس کا وقت آنے سے پہلے ٭٭ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ” تم سے پہلے بھی جن لوگوں نے میرے رسولوں کی رسالت کو جھٹلایا میں نے انہیں نیست و نابود کر دیا پھر ان کے بعد اور لوگ آئے انہوں نے بھی ایسا ہی کیا اور ہم نے بھی انہیں اسی طرح غارت کر دیا ہم مجرموں کی غفلت کا یہی بدلہ دیتے چلے آئے ہیں، اس دن ان جھٹلانے والوں کی درگت ہو گی “۔ پھر اپنی مخلوق کو اپنا احسان یاد دلاتا ہے اور منکرین قیامت کے سامنے دلیل پیش کرتا ہے کہ ” ہم نے اسے حقیر اور ذلیل…

مکمل تفسیر پڑھیں