سورۃ المرسلات ۷۷:۱۰

۷۷:۱۰

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ

رومن تلفظ

wa-idhā l-jibālu nusifat

Maulana Muhammad Junagarhi

اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۷:۸

    پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے.

  2. ۷۷:۹

    اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا.

  3. ۷۷:۱۰

    اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے.

  4. ۷۷:۱۱

    اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا.

  5. ۷۷:۱۲

    کس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ المرسلات: ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم منیٰ کے ایک غار میں تھے جب یہ سورت اتری نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تلاوت کر رہے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر یاد کر رہا تھا کہ ناگہاں ایک سانپ ہم پر کودا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مارو“، ہم گو جھپٹے لیکن وہ نکل گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری سزا سے وہ بچ گیا جیسے تم اس کی برائی سے محفوظ رہے۔‏“ [بخاری مسلم] ‏ [صحیح بخاری:1830] ‏ عبداللہ بن…

مکمل تفسیر پڑھیں