سورۃ المؤمنون ۲۳:۹۸

۲۳:۹۸

وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ

رومن تلفظ

wa-aʿūdhu bika rabbi an yaḥḍurūni

Maulana Muhammad Junagarhi

اور اے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں کہ وه میرے پاس آجائیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۳:۹۶

    برائی کو اس طریقے سے دور کریں جو سراسر بھلائی واﻻ ہو، جو کچھ یہ بیان کرتے ہیں ہم بخوبی واقف ہیں.

  2. ۲۳:۹۷

    اور دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناه چاہتا ہوں.

  3. ۲۳:۹۸

    اور اے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں کہ وه میرے پاس آجائیں.

  4. ۲۳:۹۹

    یہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے اے میرے پروردگار! مجھے واپس لوٹا دے

  5. ۲۳:۱۰۰

    کہ اپنی چھوڑی ہوئی دنیا میں جا کر نیک اعمال کر لوں، ہرگز ایسا نہیں ہوگا، یہ تو صرف ایک قول ہے جس کا یہ قائل ہے، ان کے پس پشت تو ایک حجاب ہے، ان کے دوباره جی اٹھنے کے دن تک.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

برائی کے بدلے اچھائی ٭٭ سختیوں کے اترنے کے وقت کی دعا تعلیم ہو رہی ہے کہ اگر تو ان بدکاروں پر عذاب لائے اور میں ان میں موجود ہوں۔ تو مجھے ان عذابوں سے بچا لینا۔ مسند احمد اور ترمذی شریف کی حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں یہ جملہ بھی ہوتا تھا کہ اے اللہ جب تو کسی قوم کے ساتھ فتنے کا ارادہ کرے، تو مجھے فتنہ میں ڈالنے سے پہلے اٹھالے۔ [مسند احمد:243/5:صحیح] ‏ اللہ تعالیٰ اس کی تعلیم دینے کے بعد فرماتا ہے کہ ہم ان عذابوں کو…

مکمل تفسیر پڑھیں