سورۃ المؤمنون ۲۳:۷

۲۳:۷

فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ

رومن تلفظ

famani ib'taghā warāa dhālika fa-ulāika humu l-ʿādūna

Maulana Muhammad Junagarhi

جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرجانے والے ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۳:۵

    جو اپنی شرمگاہوں کی حفاﻇت کرنے والے ہیں.

  2. ۲۳:۶

    بجز اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے یقیناً یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں.

  3. ۲۳:۷

    جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرجانے والے ہیں.

  4. ۲۳:۸

    جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاﻇت کرنے والے ہیں.

  5. ۲۳:۹

    جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب پھر اور وصف بیان فرمایا کہ وہ سوائے اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے دوسری عورتوں سے اپنے نفس کو دور رکھتے ہیں۔ یعنی حرام کاری سے بچتے ہیں۔ زنا لواطت وغیرہ سے اپنے آپ کو بچاتے ہیں۔ ہاں ان کی بیویاں جو اللہ نے ان پر حلال کی ہیں اور جہاد میں ملی ہوئی لونڈیاں جو ان پر حلال ہیں۔ ان کے ساتھ ملنے میں ان پر کوئی ملامت اور حرج نہیں۔ جو شخص ان کے سوا دوسرے طریقوں سے یا کسی دوسرے سے خواہش پوری کرے وہ حد سے گزر جانے والا ہے۔ حضرت قتادہ رحمتہ اللہ…

مکمل تفسیر پڑھیں