سورۃ المؤمنون ۲۳:۴۳

۲۳:۴۳

مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَـْٔخِرُونَ

رومن تلفظ

mā tasbiqu min ummatin ajalahā wamā yastakhirūna

Maulana Muhammad Junagarhi

نہ تو کوئی امت اپنے وقت مقرره سے آگے بڑھی اور نہ پیچھے رہی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۳:۴۱

    بالﺂخر عدل کے تقاضے کے مطابق چیﺦ نے پکڑ لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ کر ڈاﻻ، پس ﻇالموں کے لئے دوری ہو.

  2. ۲۳:۴۲

    ان کے بعد ہم نے اور بھی بہت سی امتیں پیدا کیں.

  3. ۲۳:۴۳

    نہ تو کوئی امت اپنے وقت مقرره سے آگے بڑھی اور نہ پیچھے رہی.

  4. ۲۳:۴۴

    پھر ہم نے لگاتار رسول بھیجے، جب جب اس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا، پس ہم نے ایک دوسرے کے پیچھے لگا دیا اور انہیں افسانہ بنا دیا۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے.

  5. ۲۳:۴۵

    پھر ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اور ان کے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو اپنی آیتوں اور کھلی دلیل کے ساتھ بھیجا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

اکثریت ہمشہ بدکاروں کی رہی ٭٭ ان کے بعد بھی بہت سی امتیں اور مخلوق آئی جو ہماری پیدا کردہ تھی۔ ان کی پیدائش سے پہلے ان کی اجل جو قدرت نے مقرر کی تھی، اسے اس نے پورا کیا نہ تقدیم ہوئی نہ تاخیر۔ پھر ہم نے پے در پے لگاتار رسول بھیجے۔ ہر امت میں پیغمبر آیا اس نے لوگوں کو پیغام الٰہی پہنچایا کہ ایک اللہ کی عبادت کرو اس کے ماسوا کسی کی پوجا نہ کرو۔ بعض راہ راست پر آ گئے اور بعض پر کلمہ عذاب راست آ گیا۔ صفحہ نمبر5736 تمام امتوں کی اکثریت نبیوں کی منکر…

مکمل تفسیر پڑھیں