سورۃ المؤمنون ۲۳:۴۰

۲۳:۴۰

قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نَـٰدِمِينَ

رومن تلفظ

qāla ʿammā qalīlin layuṣ'biḥunna nādimīna

Maulana Muhammad Junagarhi

جواب ملا کہ یہ تو بہت ہی جلد اپنے کئے پر پچھتانے لگیں گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۳:۳۸

    یہ تو بس ایسا شخص ہے جس نے اللہ پر جھوٹ (بہتان) باندھ لیا ہے، ہم تو اس پر ایمان ﻻنے والے نہیں ہیں.

  2. ۲۳:۳۹

    نبی نے دعا کی کہ پروردگار! ان کے جھٹلانے پر تو میری مدد کر.

  3. ۲۳:۴۰

    جواب ملا کہ یہ تو بہت ہی جلد اپنے کئے پر پچھتانے لگیں گے.

  4. ۲۳:۴۱

    بالﺂخر عدل کے تقاضے کے مطابق چیﺦ نے پکڑ لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ کر ڈاﻻ، پس ﻇالموں کے لئے دوری ہو.

  5. ۲۳:۴۲

    ان کے بعد ہم نے اور بھی بہت سی امتیں پیدا کیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

عاد و ثمود کا تذکرہ ٭٭ اللہ تعالیٰ بیان فرتا ہے کہ نوح علیہ السلام کے بعد بھی بہت سی امتیں آئیں جیسے عاد جو ان کے بعد آئی یا ثمود قوم جن پر چیخ کا عذاب آیا تھا۔ جیسے کہ اس آیت میں ہے ان میں بھی اللہ کے رسول علیہ السلام آئے اللہ کی عبادت اور اس کی توحید کی تعلیم دی۔ لیکن انہوں نے جھٹلایا، مخالفت کی، اتباع سے انکار کیا۔ محض اس بنا پر کے یہ انسان ہیں۔ قیامت کو بھی نہ مانا، جسمانی حشرکے منکر بن گئے اور کہنے لگے کہ یہ بالکل دور از قیاس ہے۔ بعثت ونشر،…

مکمل تفسیر پڑھیں