سورۃ المؤمنون ۲۳:۳

۲۳:۳

وَٱلَّذِينَ هُمْ عَنِ ٱللَّغْوِ مُعْرِضُونَ

رومن تلفظ

wa-alladhīna hum ʿani l-laghwi muʿ'riḍūna

Maulana Muhammad Junagarhi

جو لغویات سے منھ موڑ لیتے ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۳:۱

    یقیناً ایمان والوں نے فلاح حاصل کرلی.

  2. ۲۳:۲

    جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں.

  3. ۲۳:۳

    جو لغویات سے منھ موڑ لیتے ہیں.

  4. ۲۳:۴

    جو زکوٰة ادا کرنے والے ہیں.

  5. ۲۳:۵

    جو اپنی شرمگاہوں کی حفاﻇت کرنے والے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

دس آیتیں اور جنت کی ضمانت ٭٭ نسائی، ترمذی اور مسند احمد میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی اترتی تو ایک ایسی میٹھی میٹھی، بھینی بھینی، ہلکی ہلکی سی آواز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سنی جاتی جیسے شہد کی مکھیوں کے اڑنے کی بھنبھناہٹ کی ہوتی ہے۔ ایک مرتبہ یہی حالت طاری ہوئی۔ تھوڑی دیر کے بعد جب وحی اتر چکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی طرف متوجہ ہو کر اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر یہ دعا پڑھی کہ اے اللہ تو ہمیں زیادہ کر، کم نہ…

مکمل تفسیر پڑھیں