سورۃ المؤمنون ۲۳:۱۵

۲۳:۱۵

ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ

رومن تلفظ

thumma innakum baʿda dhālika lamayyitūna

Maulana Muhammad Junagarhi

اس کے بعد پھر تم سب یقیناً مر جانے والے ہو.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۳:۱۳

    پھر اسے نطفہ بنا کر محفوظ جگہ میں قرار دے دیا.

  2. ۲۳:۱۴

    پھر نطفہ کو ہم نے جما ہوا خون بنا دیا، پھر اس خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکڑا کردیا۔ پھر گوشت کے ٹکڑے کو ہڈیاں بنا دیں، پھر ہڈیوں کو ہم نے گوشت پہنا دیا، پھر دوسری بناوٹ میں اس کو پیدا کردیا۔ برکتوں واﻻ ہے وه اللہ جو سب سے بہترین پیدا کرنے واﻻ ہے.

  3. ۲۳:۱۵

    اس کے بعد پھر تم سب یقیناً مر جانے والے ہو.

  4. ۲۳:۱۶

    پھر قیامت کے دن بلا شبہ تم سب اٹھائے جاؤ گے.

  5. ۲۳:۱۷

    ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان بنائے ہیں اور ہم مخلوقات سے غافل نہیں ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

انسان کی پیدائش مرحلہ وار ٭٭ اللہ تعالیٰ انسانی پیدائش کی ابتداء بیان کرتا ہے کہ اصل آدم مٹی سے ہیں، جو کیچڑ کی اور بجنے والی مٹی کی صورت میں تھی پھر آدم علیہ السلام کے پانی سے ان کی اولاد پیدا ہوئی۔ جیسے فرمان ہے کہ «وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ إِذَا أَنتُم بَشَرٌ تَنتَشِرُونَ» [ 30-الروم: 20 ] ‏ اللہ تعالیٰ نے تمہیں مٹی سے پیدا کر کے پھر انسان بنا کر زمین پر پھیلادیا ہے۔ مسند میں اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو خاک کی…

مکمل تفسیر پڑھیں