سورۃ المدثر ۷۴:۳۷

۷۴:۳۷

لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ

رومن تلفظ

liman shāa minkum an yataqaddama aw yata-akhara

Maulana Muhammad Junagarhi

(یعنی) اسے جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۴:۳۵

    کہ (یقیناً وه جہنم) بڑی چیزوں میں سے ایک ہے.

  2. ۷۴:۳۶

    بنی آدم کو ڈرانے والی.

  3. ۷۴:۳۷

    (یعنی) اسے جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے.

  4. ۷۴:۳۸

    ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گروی ہے.

  5. ۷۴:۳۹

    مگر دائیں ہاتھ والے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

سخت دل بےرحم فرشتے اور ابو جہل ٭٭ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ” عذاب دینے پر اور جہنم کی نگہبانی پر ہم نے فرشتے ہی مقرر کئے ہیں جو سخت بے رحم اور سخت کلامی کرنے والے ہیں “۔ اس میں مشرکین قریش کی تردید ہے انہیں جس وقت جہنم کے داروغوں کی گنتی بتلائی گئی تو ابوجہل نے کہا: اے قریشیوں یہ اگر انیس ہیں تو زیادہ سے زیادہ ایک سو نوے ہم مل کر انہی ہرا دیں گے اس پر کہا جاتا ہے کہ ” وہ فرشتے ہیں انسان نہیں انہیں نہ تم ہرا سکو، نہ تھکا سکو “۔ یہ بھی کہا گیا ہے…

مکمل تفسیر پڑھیں