۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۷۰

سورۃ المعارج کا تعارف

المعارج قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۷۰ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۴۴ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۵۶۸ سے صفحہ ۵۷۰ تک، پارہ ۲۹ میں ہے۔

سورةالمعارج۷۰

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۴۴
الفاظ
۲۱۷
پارہ
۲۹۳۰ میں سے
مصحف کے صفحات
۵۶۸–۵۷۰۶۰۴ میں سے
تلاوت
۶:۲۴منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۵۶۸ سے صفحہ ۵۷۰ تک، پارہ ۲۹ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

کافروں کا عذاب الٰہی طلب کرنا ٭٭

«بِعَذَابٍ» میں جو «ب» ہے وہ بتا رہا ہے کہ یہاں فعل کی تضمین ہے گویا کہ فعل مقدر ہے یعنی یہ کافر عذاب کے واقع ہونے کی طلب میں جلدی کر رہے ہیں، جیسے اور جگہ ہے «‏وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَ بالْعَذَابِ وَلَنْ يُّخْلِفَ اللّٰهُ وَعْدَهٗ وَاِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَاَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوْنَ» ‏ [22-الحج:47] ‏ یعنی ” یہ عذاب مانگنے میں عجلت کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہرگز وعدہ خلافی نہیں کرتا “، یعنی اس کا عذاب یقیناً اپنے وقت مقررہ پر آ کر ہی رہے گا۔

نسائی میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے وارد ہے کہ ”کافروں نے اللہ کا عذاب مانگا جو ان پر یقیناً آنے والا ہے“، یعنی آخرت میں۔

ان کی اس طلب کے الفاظ بھی دوسری جگہ قرآن میں منقول ہیں کہتے ہیں «اللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاءِ اَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ» ‏ [8-الإنفال:32] ‏ یعنی ” الٰہی اگر یہ تیرے پاس سے حق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا ہمارے پاس کوئی درد ناک عذاب لا “۔

ابن جریر رحمہ اللہ وغیرہ کہتے ہیں کہ ”اس سے مراد وہ عذاب کی وادی ہے جو قیامت کے دن عذابوں سے بہہ نکلے گی“، لیکن یہ قول ضعیف ہے اور مطلب سے بہت دور ہے صحیح قول پہلا ہی ہے جس پر روش کلام کی دلالت ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۱۱ الفاظ
۷۰:۴
سب سے مختصر آیت
۲ الفاظاور ۵ مزید
۷۰:۷

آغاز

۷۰:۱

سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ

ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے واﻻ ہے.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۷۰:۴۴

خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا يُوعَدُونَ

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی، یہ ہے وه دن جس کا ان سے وعده کیا جاتا تھا.

Maulana Muhammad Junagarhi