سورۃ المعارج ۷۰:۳۸

۷۰:۳۸

أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ

رومن تلفظ

ayaṭmaʿu kullu im'ri-in min'hum an yud'khala jannata naʿīmin

Maulana Muhammad Junagarhi

کیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وه نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۰:۳۶

    پس کافروں کو کیاہو گیا ہے کہ وه تیری طرف دوڑتے آتے ہیں.

  2. ۷۰:۳۷

    دائیں اور بائیں سے گروه کے گروه..

  3. ۷۰:۳۸

    کیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وه نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟

  4. ۷۰:۳۹

    (ایسا) ہرگز نہ ہوگا۔ ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وه جانتے ہیں.

  5. ۷۰:۴۰

    پس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

مرکز نور و ہدایت سے مفرور انسان ٭٭ اللہ تعالیٰ عزوجل ان کافروں پر انکار کر رہا ہے جو حضور علیہ السلام کے مبارک زمانہ میں تھے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ دیکھ رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو ہدایت لے کر آئے وہ ان کے سامنے تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھلے معجزے بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے پھر باوجود ان تمام باتوں کے وہ بھاگ رہے تھے اور ٹولیاں ٹولیاں ہو کر دائیں بائیں کترا جاتے تھے۔ جیسے اور جگہ «‏فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ…

مکمل تفسیر پڑھیں