سورۃ المعارج ۷۰:۲۵

۷۰:۲۵

لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ

رومن تلفظ

lilssāili wal-maḥrūmi

Maulana Muhammad Junagarhi

مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۰:۲۳

    جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں.

  2. ۷۰:۲۴

    اور جن کے مالوں میں مقرره حصہ ہے.

  3. ۷۰:۲۵

    مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.

  4. ۷۰:۲۶

    اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں.

  5. ۷۰:۲۷

    اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

انسان بےصبرا، بخیل اور کنجوس بھی ہے ٭٭ یہاں انسانی جبلت کی کمزوری بیان ہو رہی ہے کہ ” یہ بڑا ہی بے صبرا ہے “، مصیبت کے وقت تو مارے گھبراہٹ اور پریشانی کے باؤلا سا ہو جاتا ہے، گویا دل اڑ گیا اور گویا اب کوئی آس باقی نہیں رہی، اور راحت کے وقت بخیل کنجوس بن جاتا ہے اللہ تعالیٰ کا حق بھی ڈکار جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ”بدترین چیز انسان میں بے حد بخیلی اور اعلیٰ درجہ کی نامردی ہے۔‏“ [سنن ابوداود:2511،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏…

مکمل تفسیر پڑھیں