وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا
wa-idhā massahu l-khayru manūʿan
اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے.
وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا
wa-idhā massahu l-khayru manūʿan
اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے.
۞ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا
بیشک انسان بڑے کچے دل واﻻ بنایا گیا ہے.
إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا
جب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑبڑا اٹھتا ہے.
وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا
اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے.
إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ
مگر وه نمازی.
ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ
جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
انسان بےصبرا، بخیل اور کنجوس بھی ہے ٭٭ یہاں انسانی جبلت کی کمزوری بیان ہو رہی ہے کہ ” یہ بڑا ہی بے صبرا ہے “، مصیبت کے وقت تو مارے گھبراہٹ اور پریشانی کے باؤلا سا ہو جاتا ہے، گویا دل اڑ گیا اور گویا اب کوئی آس باقی نہیں رہی، اور راحت کے وقت بخیل کنجوس بن جاتا ہے اللہ تعالیٰ کا حق بھی ڈکار جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ”بدترین چیز انسان میں بے حد بخیلی اور اعلیٰ درجہ کی نامردی ہے۔“ [سنن ابوداود:2511،قال الشيخ الألباني:صحیح] …
مکمل تفسیر پڑھیں