سورۃ المعارج ۷۰:۱۰

۷۰:۱۰

وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا

رومن تلفظ

walā yasalu ḥamīmun ḥamīman

Maulana Muhammad Junagarhi

اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۰:۸

    جس دن آسمان مثل تیل کی تلچھٹ کے ہو جائے گا.*

  2. ۷۰:۹

    اور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گے.

  3. ۷۰:۱۰

    اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا.

  4. ۷۰:۱۱

    (حاﻻنکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے، گناهگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو.

  5. ۷۰:۱۲

    اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

عذاب کے طالب عذاب دیئے جائیں گے ٭٭ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ” جس عذاب کو یہ طلب کر رہے ہیں وہ عذاب ان طلب کرنے والے کافروں پر اس دن آئے گا جس دن آسمان مثل «مُهْلِ» کے ہو جائے “، یعنی زیتون کی تلچھٹ جیسا ہو جائے، ” اور پہاڑ ایسے ہو جائیں جیسے دھنی ہوئی اون “، یہی فرمان اور جگہ ہے «‏وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنفُوشِ» [101-القارعة:5] ‏۔ پھر فرماتا ہے ” کوئی قریبی رشتہ دار کسی اپنے قریبی رشتہ دار سے پوچھ گچھ بھی نہ کرے گا حالانکہ ایک…

مکمل تفسیر پڑھیں