سورۃ الجن ۷۲:۲۱

۷۲:۲۱

قُلْ إِنِّى لَآ أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا

رومن تلفظ

qul innī lā amliku lakum ḍarran walā rashadan

Maulana Muhammad Junagarhi

کہہ دیجئے کہ مجھے تمہارے کسی نقصان نفع کا اختیار نہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۲:۱۹

    اور جب اللہ کا بنده اس کی عبادت کے لیے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وه بھیڑ کی بھیڑ بن کر اس پر پل پڑیں.

  2. ۷۲:۲۰

    آپ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا.

  3. ۷۲:۲۱

    کہہ دیجئے کہ مجھے تمہارے کسی نقصان نفع کا اختیار نہیں.

  4. ۷۲:۲۲

    کہہ دیجئے کہ مجھے ہرگز کوئی اللہ سے بچا نہیں سکتا اور میں ہرگز اس کے سوا کوئی جائے پناه بھی پا نہیں سکتا.

  5. ۷۲:۲۳

    البتہ (میرا کام) اللہ کی بات اور اس کے پیغامات (لوگوں کو) پہنچا دینا ہے، (اب) جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی نہ مانے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں ایسے لوگ ہمیشہ رہیں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

آداب سجدہ اور جنات کا اسلام لانا ٭٭ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو حکم دیتا ہے کہ ” اس کی عبادت کی جگہوں کو شرک سے پاک رکھیں، وہاں کسی دوسرے کا نام نہ پکاریں، نہ کسی اور کو اللہ کی عبادت میں شریک کریں “۔ قتادہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہود و نصاریٰ اپنے گرجوں اور کنیسوں میں جا کر اللہ کے ساتھ اوروں کو بھی شریک کرتے تھے تو اس امت کو حکم ہو رہا ہے کہ وہ ایسا نہ کریں بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اور امت بھی سب توحید والے رہیں۔ سیدنا ابن عباس رضی…

مکمل تفسیر پڑھیں