سورۃ الانشقاق ۸۴:۹

۸۴:۹

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا

رومن تلفظ

wayanqalibu ilā ahlihi masrūran

Maulana Muhammad Junagarhi

اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۴:۷

    تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.

  2. ۸۴:۸

    اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.

  3. ۸۴:۹

    اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.

  4. ۸۴:۱۰

    ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.

  5. ۸۴:۱۱

    تو وه موت کو بلانے لگے گا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب پھر فرمایا ” جس کے داہنے ہاتھ میں اس کا اعمال نامہ مل جائے گا اس کا حساب سختی کے بغیر نہایت آسانی سے ہو گا اس کے چھوٹے اعمال معاف بھی ہو جائیں گے اور جس سے اس کے تمام اعمال کا حساب لیا جائے گا وہ ہلاکت سے نہ بچے گا۔ “ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جس سے حساب کا مناقشہ ہو گا وہ تباہ ہو گا، تو ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: قرآن میں تو ہے کہ نیک لوگوں کا بھی حساب ہو گا «فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيْرًا»…

مکمل تفسیر پڑھیں