سورۃ الانشقاق ۸۴:۱۸

۸۴:۱۸

وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ

رومن تلفظ

wal-qamari idhā ittasaqa

Maulana Muhammad Junagarhi

اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۴:۱۶

    مجھے شفق کی قسم! اور رات کی!

  2. ۸۴:۱۷

    اور اس کی جمع کرده چیزوں کی قسم.

  3. ۸۴:۱۸

    اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.

  4. ۸۴:۱۹

    یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.

  5. ۸۴:۲۰

    انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں ﻻتے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

پیشین گوئی ٭٭ «شفق» سے مراد وہ سرخی ہے جو غروب آفتاب کے بعد آسمان کے مغربی کناروں پر ظاہر ہوتی ہے سیدنا علی، ابن عباس، عبادہ بن صامت، ابوہریرہ، شداد بن اوس، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم، محمد بن علی بن حسین، مکحول، بکر بن عبداللہ مزنی، بکیر بن الشیخ، مالک بن ابی ذئب، عبدالعزیز بن ابوسلمہ، ماجشون رحمہ اللہ علیہم یہی فرماتے ہیں کہ «شفق» اس سرخی کو کہتے ہیں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ مراد سفیدی ہے، پس «شفق» کناروں کی سرخی کو…

مکمل تفسیر پڑھیں