سورۃ الانسان ۷۶:۲۳

۷۶:۲۳

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ ٱلْقُرْءَانَ تَنزِيلًا

رومن تلفظ

innā naḥnu nazzalnā ʿalayka l-qur'āna tanzīlan

Maulana Muhammad Junagarhi

بیشک ہم نے تجھ پر بتدریج قرآن نازل کیا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۶:۲۱

    ان کے جسموں پر سبز باریک اور موٹے ریشمی کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن کا زیور پہنایا جائے گا۔ اور انہیں ان کا رب پاک صاف شراب پلائے گا.

  2. ۷۶:۲۲

    (کہا جائے گا) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی.

  3. ۷۶:۲۳

    بیشک ہم نے تجھ پر بتدریج قرآن نازل کیا ہے.

  4. ۷۶:۲۴

    پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم ره اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرے کا کہا نہ مان.

  5. ۷۶:۲۵

    اور اپنے رب کے نام کا صبح وشام ذکر کیا کر.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

اللہ تعالیٰ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا باہم عہد و معاملات ٭٭ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی پر اپنا جو خاص کرم کیا ہے اسے یاد دلاتا ہے کہ ” ہم نے تجھ پر بتدریج تھوڑا تھوڑا کر کے یہ قرآن کریم نازل فرمایا اب اس اکرام کے مقابلہ میں تمہیں بھی چاہیئے کہ میری راہ میں صبر و ضبط سے کام لو، میری قضاء و قدر پر صابر شاکر رہو، دیکھو تو سہی کہ میں اپنے حسن تدبیر سے تمہیں کہاں سے کہاں پہنچاتا ہوں۔ ان کافروں منافقوں کی باتوں میں نہ آنا گویہ تبلیغ سے روکیں لیکن تم…

مکمل تفسیر پڑھیں