سورۃ الانسان ۷۶:۱۸

۷۶:۱۸

عَيْنًا فِيهَا تُسَمَّىٰ سَلْسَبِيلًا

رومن تلفظ

ʿaynan fīhā tusammā salsabīlan

Maulana Muhammad Junagarhi

جنت کی ایک نہر سے جس کا نام سلسبیل ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۶:۱۶

    شیشے بھی چاندی کے جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا.

  2. ۷۶:۱۷

    اور انہیں وہاں وه جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی.

  3. ۷۶:۱۸

    جنت کی ایک نہر سے جس کا نام سلسبیل ہے.

  4. ۷۶:۱۹

    اور ان کے ارد گرد گھومتے پھرتے ہوں گے وه کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں جب تو انہیں دیکھے تو سمجھے کہ وه بکھرے ہوئے سچے موتی ہیں.

  5. ۷۶:۲۰

    تو وہاں جہاں کہیں بھی نظر ڈالے گا سراسر نعمتیں اور عظیم الشان سلطنت ہی دیکھے گا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب «سَلْسَبِيْلً» بقول عکرمہ رحمہ اللہ جنت کے ایک چشمے کا نام ہے کیونکہ وہ تیزی کے ساتھ مسلسل روانگی سے لہر یا چال بہہ رہا ہے، اس کا پانی بڑا ہلکا، نہایت شیریں، خوش ذائقہ اور خوشبو ہے جو آسانی سے پیا جائے اور ہضم اور جزو بدن ہوتا رہے۔ ان نعمتوں کے ساتھ ہی خوبصورت حسین نوخیز کم عمر لڑکے ان کی خدمت کے لیے کمربستہ ہوں گے، یہ غلمان جنتی جس سن و سال میں ہوں گے اسی میں رہیں گے یہ نہیں کہ سن بڑھ کر صورت بگڑ جائے، نفیس پوشاکیں اور بیش قیمت جڑاؤ زیور…

مکمل تفسیر پڑھیں