وَجَزَىٰهُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا
wajazāhum bimā ṣabarū jannatan waḥarīran
اور انہیں ان کے صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے.
وَجَزَىٰهُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا
wajazāhum bimā ṣabarū jannatan waḥarīran
اور انہیں ان کے صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے.
إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا
بیشک ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں جو اداسی اور سختی واﻻ ہوگا.
فَوَقَىٰهُمُ ٱللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمِ وَلَقَّىٰهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا
پس انہیں اللہ تعالیٰ نے اس دن کی برائی سے بچا لیا اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی.
وَجَزَىٰهُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا
اور انہیں ان کے صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے.
مُّتَّكِـِٔينَ فِيهَا عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ ۖ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَلَا زَمْهَرِيرًا
یہ وہاں تختوں پر تکیے لگائے ہوئے بیٹھیں گے۔ نہ وہاں آفتاب کی گرمی دیکھیں گے نہ جاڑے کی سختی.
وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَـٰلُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا
ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور ان کے (میوے اور) گچھے نیچے لٹکائے ہوئے ہوں گے.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
زنجیریں طوق اور شعلے ٭٭ یہاں اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ ” اس کی مخلوق میں سے جو بھی اس سے کفر کرے اس کے لیے زنجیریں، طوق اور شعلوں والی بھڑکتی ہوئی تیز آگ تیار ہے “۔ جیسے اور جگہ ہے «إِذِ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَالسَّلَاسِلُ يُسْحَبُونَ فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ» [40-غافر:71-72] ” جبکہ طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے اور بیڑیاں ان کے پاؤں میں ہوں گی اور یہ «حمیم» میں گھسیٹے جائیں گے پھر جہنم میں جلائے جائیں گے “۔ ان…
مکمل تفسیر پڑھیں