سورۃ الانفطار ۸۲:۷

۸۲:۷

ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ

رومن تلفظ

alladhī khalaqaka fasawwāka faʿadalaka

Maulana Muhammad Junagarhi

جس (رب نے) تجھے پیدا کیا، پھر ٹھیک ٹھاک کیا، پھر (درست اور) برابر بنایا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۲:۵

    (اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا.

  2. ۸۲:۶

    اے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا.

  3. ۸۲:۷

    جس (رب نے) تجھے پیدا کیا، پھر ٹھیک ٹھاک کیا، پھر (درست اور) برابر بنایا.

  4. ۸۲:۸

    جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا.

  5. ۸۲:۹

    ہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے ہو.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ الإنفطار: نسائی میں ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عشاء کی نماز پڑھائی اور میں لمبی قرأت پڑھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاذ کیا یہ سورتیں نہ تھیں؟ «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلیٰ» اور «وَالضُّحَى» اور «اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ» ۔‏“ [سنن نسائی:998،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏ اس حدیث کی اصل بخاری و مسلم میں ہے۔ [صحیح بخاری:705] ‏ ہاں «اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ» کا ذکر صرف نسائی کی روایت میں ہے اور وہ حدیث…

مکمل تفسیر پڑھیں