۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۰۴

سورۃ الہمزہ کا تعارف

الہمزہ قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۰۴ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۹ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۱ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالهمزة۱۰۴

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۹
الفاظ
۳۳
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۶۰۱۶۰۴ میں سے
تلاوت
۰:۴۸منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۱ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

وزنی بیڑیاں اور قید و بند کو یاد رکھو ٭٭

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے زبان سے لوگوں کی عیب گیری کرنے والا، اپنے کاموں سے دوسروں کی حقارت کرنے والا، خرابی والا شخص ہے۔ «هَمَّاز مَشَّاء بِنَمِيمٍ» [68-القلم:11] ‏ کی تفسیر بیان ہو چکی ہے۔

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ اس سے مراد طعنہ دینے والا غیبت کرنے والا ہے۔ ربیع بن انس رحمہ اللہ کہتے ہیں سامنے برا کہنا تو «هُمَزَ» ہے اور پیٹھ پیچھے عیب بیان کرنا «لُّمَزَ» ہے۔

قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں زبان سے اور آنکھ کے اشاروں سے بندگان اللہ کو ستانا اور چڑانا مراد ہے کہ کبھی تو ان کا گوشت کھائے یعنی غیبت کرے اور کبھی ان پر طعنہ زنی کرے۔ مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں «هُمَزَ» ہاتھ اور آنکھ سے ہوتا ہے اور «لُّمَزَ» زبان سے بعض کہتے ہیں اس سے مراد اخنس بن شریق کافر ہے۔ مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں آیت عام ہے۔

پھر فرمایا: جو جمع کرتا ہے اور گن گن کر رکھتا جاتا ہے، جیسے اور جگہ ہے «وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ» ۔ [70-المعارج:18] ‏

10844

سیدنا کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں پھر تو مال کمانے کی ہائے وائے میں لگا رہا اور رات کو سڑی بھسی لاش کی طرح پڑ رہا اس کا خیال یہ ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ دنیا میں رکھے گا حالانکہ واقعہ یوں نہیں بلکہ یہ بخیل اور لالچی انسان جہنم کے اس طبقے میں گرے گا جو ہر اس چیز کو جو اس میں گرے چور چور کر دیتا ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۴ الفاظاور ۵ مزید
۱۰۴:۱
سب سے مختصر آیت
۳ الفاظاور ۲ مزید
۱۰۴:۶

آغاز

۱۰۴:۱

وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ

بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۱۰۴:۹

فِى عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍۭ

بڑے بڑے ستونوں میں.

Maulana Muhammad Junagarhi