۱۱۴ میں سے سورت نمبر ۱۰۵

سورۃ الفیل کا تعارف

الفیل قرآنِ مجید کی ۱۱۴ سورتوں میں سے سورت نمبر ۱۰۵ ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور اس کی ۵ آیات ہیں۔ یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۱ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

سورةالفيل۱۰۵

ایک نظر میں

نزول
مکیمكية
آیات
۵
الفاظ
۲۳
پارہ
۳۰۳۰ میں سے
مصحف کا صفحہ
۶۰۱۶۰۴ میں سے
تلاوت
۰:۴۰منٹقاری: مشاری راشد العفاسی

قرآن میں اس کا مقام

یہ مصحف کے صفحہ ۶۰۱ پر، پارہ ۳۰ میں ہے۔

Tafsir Ibn Kathir

تفسیر ابنِ کثیر سے

اس سورت پر ابنِ کثیر کی تفسیر کا آغاز

ابرہہ اور اس کا حشر ٭٭

اللہ رب العزت نے قریش پر جو اپنی خاص نعمت انعام فرمائی تھی اس کا ذکر کر رہا ہے کہ جس لشکر نے ہاتھیوں کو ساتھ لے کر کعبے کو ڈھانے کے لیے چڑھائی کی تھی اللہ تعالیٰ نے اس سے پہلے کہ وہ کعبے کے وجود کو مٹائیں ان کا نام و نشان مٹا دیا۔ ان کی تمام فریب کاریاں ان کی تمام قوتیں سلب کر لیں انہیں برباد و غارت کر دیا۔

یہ لوگ مذہباً نصرانی تھے لیکن دین مسیح کو مسخ کر دیا تھا قریباً بت پرست ہو گئے تھے انہیں اس طرح نامراد کرنا یہ گویا پیش خیمہ تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا اور اطلاع تھی آپ کی آمد آمد کی نبی علیہ السلام اسی سال تولد ہوئے تھے۔

اکثر تاریخ داں حضرات کا یہی قول ہے تو گویا رب العالمین فرما رہا ہے کہ اے قریشیو! حبشہ کے اس لشکر پر تمہیں فتح تمہاری بھلائی کی وجہ سے نہیں دی گئی تھی بلکہ اس میں ہمارے گھر کا بچاؤ تھا جسے ہم شرف بزرگی عظمت و عزت میں اپنے آخر الزمان پیغمبر محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے بڑھانے والے تھے۔

10854

غرض اصحاب فیل کا مختصر واقعہ تو یہ ہے جو بیان ہوا اور مطول واقعہ اصحاب الاخدود کے بیان میں گزر چکا ہے کہ قبیلہ حمیر کا آخری بادشاہ ذونواس جو مشرک تھا جس نے اپنے زمانے کے مسلمانوں کو کھائیوں میں قتل کیا تھا جو سچے نصرانی تھے اور تعداد میں تقریباً بیس ہزار تھے، سارے کے سارے شہید کر دئیے گئے تھے صرف دوس ذوثعلبان ایک بچا جو ملک شام…

مکمل تفسیر پڑھیں

ہر آیت کی لمبائی

سب سے لمبی آیت
۷ الفاظ
۱۰۵:۱
سب سے مختصر آیت
۳ الفاظ
۱۰۵:۵

آغاز

۱۰۵:۱

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَـٰبِ ٱلْفِيلِ

کیا تو نے نہ دیکھا کہ تیرے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟

Maulana Muhammad Junagarhi

اختتام

۱۰۵:۵

فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولٍۭ

پس انہیں کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کردیا.

Maulana Muhammad Junagarhi