سورۃ الحجر ۱۵:۹۸

۱۵:۹۸

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ ٱلسَّـٰجِدِينَ

رومن تلفظ

fasabbiḥ biḥamdi rabbika wakun mina l-sājidīna

Maulana Muhammad Junagarhi

آپ اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتے رہیں اور سجده کرنے والوں میں شامل ہو جائیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۵:۹۶

    جو اللہ کے ساتھ دوسرے معبود مقرر کرتے ہیں انہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا.

  2. ۱۵:۹۷

    ہمیں خوب علم ہے کہ ان کی باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے.

  3. ۱۵:۹۸

    آپ اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتے رہیں اور سجده کرنے والوں میں شامل ہو جائیں.

  4. ۱۵:۹۹

    اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

رسول اللہ صلی علیہ وسلم کے مخالفین کا عبرتناک انجام ٭٭ حکم ہو رہا ہے کہ ” اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ اللہ کی باتیں لوگوں کو صاف صاف بے جھجک پہنچا دیں نہ کسی کی رو رعایت کیجئے نہ کسی کا ڈر خوف کیجئے۔ مشرکوں کے سامنے توحید کھلم کھلا بیان کردیجئے۔ خود عمل کرکے دوسروں تک پہنچایئے۔ نماز میں قرآن با آواز بلند تلاوت کیجئے “۔ اس آیت کے اترنے سے پہلے تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوشیدہ تبلیغ فرماتے تھے لیکن اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور…

مکمل تفسیر پڑھیں