سورۃ الحجر ۱۵:۹۱

۱۵:۹۱

ٱلَّذِينَ جَعَلُوا ٱلْقُرْءَانَ عِضِينَ

رومن تلفظ

alladhīna jaʿalū l-qur'āna ʿiḍīna

Maulana Muhammad Junagarhi

جنہوں نے اس کتاب الٰہی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۵:۸۹

    اور کہہ دیجئے کہ میں تو کھلم کھلا ڈرانے واﻻ ہوں.

  2. ۱۵:۹۰

    جیسے کہ ہم نے ان تقسیم کرنے والوں پر اتارا.

  3. ۱۵:۹۱

    جنہوں نے اس کتاب الٰہی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے.

  4. ۱۵:۹۲

    قسم ہے تیرے پالنے والے کی! ہم ان سب سے ضرور باز پرس کریں گے.

  5. ۱۵:۹۳

    ہر اس چیز کی جو وه کرتے تھے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

انبیاء کی تکذیب عذاب الٰہی کا سبب ہے ٭٭ حکم ہوتا ہے کہ ” اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم آپ اعلان کر دیجئیے کہ میں تمام لوگوں کو عذاب الٰہی سے صاف صاف ڈرا دینے والا ہوں۔ یاد رکھو میرے جھٹلانے والے بھی اگلے نبیوں کے جھٹلانے والوں کی طرح عذاب الٰہی کے شکار ہوں گے “۔ «الْمُقْتَسِمِينَ» سے مراد قسمیں کھانے والے ہیں جو انبیاء علیہ السلام کی تکذیب اور ان کی مخالفت اور ایذاء دہی پر آپس میں قسما قسمی کر لیتے تھے جیسے کہ قوم صالح کا بیان قرآن حکیم میں ہے کہ…

مکمل تفسیر پڑھیں