سورۃ الحجر ۱۵:۸۲

۱۵:۸۲

وَكَانُوا يَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا ءَامِنِينَ

رومن تلفظ

wakānū yanḥitūna mina l-jibāli buyūtan āminīna

Maulana Muhammad Junagarhi

یہ لوگ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے، بے خوف ہوکر.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۵:۸۰

    اور حِجر والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا.

  2. ۱۵:۸۱

    اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں بھی عطا فرمائیں (لیکن) تاہم وه ان سے روگردانی ہی کرتے رہے.

  3. ۱۵:۸۲

    یہ لوگ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے، بے خوف ہوکر.

  4. ۱۵:۸۳

    آخر انہیں بھی صبح ہوتے ہوتے چنگھاڑنے آدبوچا.

  5. ۱۵:۸۴

    پس ان کی کسی تدبیروعمل نے انہیں کوئی فائده نہ دیا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

آل ثمود کی تباہیاں ٭٭ حجر والوں سے مراد ثمودی ہیں جنہوں نے اپنے نبی صالح علیہ السلام کو جھٹلایا تھا اور ظاہر ہے کہ ایک نبی علیہ السلام کا جھٹلانے والا گویا سب نبیوں کا انکار کرنے والا ہے۔ اسی لیے فرمایا گیا کہ ” انہوں نے نبیوں کو جھٹلایا “۔ ان کے پاس ایسے معجزے پہنچے جن سے صالح علیہ السلام کی سچائی ان پر کھل گئی۔ جیسے کہ ایک سخت پتھر کی چٹان سے اونٹنی کا نکلنا جو ان کے شہروں میں چرتی چگتی تھی اور ایک دن وہ پانی پیتی تھی ایک دن شہروں کے جانور۔…

مکمل تفسیر پڑھیں