سورۃ الحجر ۱۵:۶۰

۱۵:۶۰

إِلَّا ٱمْرَأَتَهُۥ قَدَّرْنَآ ۙ إِنَّهَا لَمِنَ ٱلْغَـٰبِرِينَ

رومن تلفظ

illā im'ra-atahu qaddarnā innahā lamina l-ghābirīna

Maulana Muhammad Junagarhi

سوائے اس (لوط) کی بیوی کے کہ ہم نے اسے رکنے اور باقی ره جانے والوں میں مقرر کر دیا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۵:۵۸

    انہوں نے جواب دیا کہ ہم مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں.

  2. ۱۵:۵۹

    مگر خاندان لوط کہ ہم ان سب کو تو ضرور بچا لیں گے.

  3. ۱۵:۶۰

    سوائے اس (لوط) کی بیوی کے کہ ہم نے اسے رکنے اور باقی ره جانے والوں میں مقرر کر دیا ہے.

  4. ۱۵:۶۱

    جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے.

  5. ۱۵:۶۲

    تو انہوں (لوط علیہ السلام) نے کہا تم لوگ تو کچھ انجان سے معلوم ہو رہے ہو.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب حضرت ابراھیم علیہ السلام کا جب ڈر خوف جاتا رہا بلکہ بشارت بھی مل گئی تو اب فرشتوں سے ان کے آنے کی وجہ دریافت کی۔ انہوں نے بتلایا کہ لوطیوں کی بستیاں الٹنے کے لیے ہم آئے ہیں مگر لوط علیہ السلام کی آل نجات پالے گی۔ ہاں اس آل میں سے ان کی بیوی نہیں بچ سکتی۔ وہ قوم کے ساتھ رہ جائے گی اور ہلاکت میں ان کے ساتھ ہی ہلاک ہوگی۔ صفحہ نمبر4346

مکمل تفسیر پڑھیں