سورۃ الحجر ۱۵:۴۶

۱۵:۴۶

ٱدْخُلُوهَا بِسَلَـٰمٍ ءَامِنِينَ

رومن تلفظ

ud'khulūhā bisalāmin āminīna

Maulana Muhammad Junagarhi

(ان سے کہا جائے گا) سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہو جاؤ.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۵:۴۴

    جس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان کا ایک حصہ بٹا ہوا ہے.

  2. ۱۵:۴۵

    پرہیزگار جنتی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے.

  3. ۱۵:۴۶

    (ان سے کہا جائے گا) سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہو جاؤ.

  4. ۱۵:۴۷

    ان کے دلوں میں جو کچھ رنجش وکینہ تھا، ہم سب کچھ نکال دیں گے، وه بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے.

  5. ۱۵:۴۸

    نہ تو وہاں انہیں کوئی تکلیف چھو سکتی ہے اور نہ وه وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جنت میں کوئی بغض و کینہ نہ رہے گا ٭٭ دوزخیوں کا ذکر کر کے اب جنتیوں کا ذکر ہو رہا ہے کہ ” وہ باغات، نہروں اور چشموں میں ہوں گے “۔ ان کو بشارت سنائی جائے گی کہ اب تم ہر آفت سے بچ گئے ہر ڈر اور گھبراہٹ سے مطمئن ہو گئے نہ نعمتوں کے زوال کا ڈر، نہ یہاں سے نکالے جانے کا خطرہ نہ فنا نہ کمی۔ اہل جنت کے دلوں میں گو دنیوں رنجشیں باقی رہ گئی ہوں مگر جنت میں جاتے ہی ایک دوسرے سے مل کر تمام گلے شکوے ختم ہو جائیں گے۔ صفحہ نمبر4330

مکمل تفسیر پڑھیں