سورۃ الحجر ۱۵:۳۶

۱۵:۳۶

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

رومن تلفظ

qāla rabbi fa-anẓir'nī ilā yawmi yub'ʿathūna

Maulana Muhammad Junagarhi

کہنے لگا کہ اے میرے رب! مجھے اس دن تک کی ڈھیل دے کہ لوگ دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۵:۳۴

    فرمایا اب تو بہشت سے نکل جا کیوں کہ تو رانده درگاه ہے.

  2. ۱۵:۳۵

    اور تجھ پر میری پھٹکار ہے قیامت کے دن تک.

  3. ۱۵:۳۶

    کہنے لگا کہ اے میرے رب! مجھے اس دن تک کی ڈھیل دے کہ لوگ دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں.

  4. ۱۵:۳۷

    فرمایا کہ اچھا تو ان میں سے ہے جنہیں مہلت ملی ہے.

  5. ۱۵:۳۸

    روز مقرر کے وقت تک کی.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ابدی لعنت ٭٭ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے حکم کا ارادہ کیا جو نہ ٹلے، نہ ٹالا جا سکے کہ ” تو اس بہترین اور اعلی جماعت سے دور ہو جا تو پھٹکارا ہوا ہے۔ قیامت تک تجھ پر ابدی اور دوامی لعنت برسا کرے گی “۔ کہتے ہیں کہ اسی وقت اس کی صورت بد گئی اور اس نے نوحہ خوانی شروع کی، دنیا میں تمام نوحے اسی ابتداء سے ہیں۔ مردود و مطرود ہو کر پھر آتش حسد سے جلتا ہوا آرزو کرتا ہے کہ قیامت تک کی اسے ڈھیل دی جائے اسی کو یوم البعث کہا گیا ہے۔ پس اس کی یہ درخواست منظور کی…

مکمل تفسیر پڑھیں