سورۃ الحاقہ ۶۹:۵۲

۶۹:۵۲

فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ

رومن تلفظ

fasabbiḥ bi-is'mi rabbika l-ʿaẓīmi

Maulana Muhammad Junagarhi

پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۹:۵۰

    بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے.

  2. ۶۹:۵۱

    اور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہے.

  3. ۶۹:۵۲

    پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ہدایت اور شفا قرآن حکیم ٭٭ یہاں فرمان باری ہے کہ ” جس طرح تم کہتے ہو اگر فی الواقع ہمارے یہ رسول ایسے ہی ہوتے کہ ہماری رسالت میں کچھ کمی بیشی کر ڈالتے یا ہماری نہ کہی ہوئی بات ہمارے نام سے بیان کر دیتے تو یقیناً اسی وقت ہم انہیں بدترین سزا دیتے۔ “ یعنی ” اپنے دائیں ہاتھ سے اس کا دائیاں ہاتھ تھام کر اس کی وہ رگ کاٹ ڈالتے جس پر دل معلق ہے اور کوئی ہمارے اس کے درمیان بھی نہ آ سکتا کہ اسے بچانے کی کوشش کرے۔ “ پس مطلب یہ ہوا کہ حضور رسالت مآب صلی…

مکمل تفسیر پڑھیں