سورۃ الحاقہ ۶۹:۳۳

۶۹:۳۳

إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ ٱلْعَظِيمِ

رومن تلفظ

innahu kāna lā yu'minu bil-lahi l-ʿaẓīmi

Maulana Muhammad Junagarhi

بیشک یہ اللہ عظمت والے پرایمان نہ رکھتا تھا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۹:۳۱

    پھر اسے دوزخ میں ڈال دو.

  2. ۶۹:۳۲

    پھر اسے ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ کی ہے جکڑ دو.

  3. ۶۹:۳۳

    بیشک یہ اللہ عظمت والے پرایمان نہ رکھتا تھا.

  4. ۶۹:۳۴

    اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دﻻتا تھا.

  5. ۶۹:۳۵

    پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

بائیں ہاتھ اور نامہ اعمال ٭٭ یہاں گنہگاروں کا حال بیان ہو رہا ہے کہ جب میدان قیامت میں انہیں ان کا نامہ اعمال ان کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا یہ نہایت ہی پریشان اور پشیمان ہوں گے اور حسرت و افسوس سے کہیں گے کاش کہ ہمیں عمل نامہ ملتا ہی نہ اور کاش کہ ہم اپنے حساب کی اس کیفیت سے آگاہ ہی نہ ہوتے کاش کہ موت نے ہمارا کام ختم کر دیا ہوتا اور یہ دوسری زندگی سرے سے ہمیں ملتی ہی نہ، جس موت سے دنیا میں بہت ہی گھبراتے تھے آج اس کی آرزوئیں کریں گے۔ یہ کہیں…

مکمل تفسیر پڑھیں