سورۃ الحاقہ ۶۹:۲۰

۶۹:۲۰

إِنِّى ظَنَنتُ أَنِّى مُلَـٰقٍ حِسَابِيَهْ

رومن تلفظ

innī ẓanantu annī mulāqin ḥisābiyah

Maulana Muhammad Junagarhi

مجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۹:۱۸

    اس دن تم سب سامنے پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی بھید پوشیده نہ رہے گا.

  2. ۶۹:۱۹

    سو جسے اس کا نامہٴ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وه کہنے لگے گا کہ لو میرا نامہٴ اعمال پڑھو.

  3. ۶۹:۲۰

    مجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنا ہے.

  4. ۶۹:۲۱

    پس وه ایک دل پسند زندگی میں ہوگا.

  5. ۶۹:۲۲

    بلند وباﻻ جنت میں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

دائیں ہاتھ اور نامہ اعمال ٭٭ یہاں بیان ہو رہا ہے کہ جو خوش نصیب لوگ قیامت کے دن اپنا نامہ اعمال اپنے دائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے وہ سعادت مند حضرات بے حد خوش ہوں گے اور جوش مسرت میں بےساختہ ہر ایک سے کہتے پھریں گے کہ میرا نامہ اعمال تو پڑھو اور یہ اس لیے کہ جو گناہ بتقاضائے بشریت ان سے ہو گئے وہ بھی ان کی توبہ سے نامہ اعمال میں سے مٹا دیئے گئے ہیں اور نہ صرف مٹا دیئے گئے ہیں بلکہ ان کے بجائے نیکیاں لکھ دی گئی ہیں۔ پس یہ سراسر نیکیوں کا نامہ…

مکمل تفسیر پڑھیں