سورۃ الحاقہ ۶۹:۱۵

۶۹:۱۵

فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ

رومن تلفظ

fayawma-idhin waqaʿati l-wāqiʿatu

Maulana Muhammad Junagarhi

اس دن ہو پڑنے والی (قیامت) ہو پڑے گی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۶۹:۱۳

    پس جب کہ صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی.

  2. ۶۹:۱۴

    اور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.

  3. ۶۹:۱۵

    اس دن ہو پڑنے والی (قیامت) ہو پڑے گی.

  4. ۶۹:۱۶

    اور آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن بالکل بودا ہوجائے گا.

  5. ۶۹:۱۷

    اس کے کناروں پر فرشتے ہوں گے، اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

آواز کا بم صور اسرافیل ٭٭ قیامت کی ہولناکیوں کا بیان ہو رہا ہے جس میں سب سے پہلے گھبراہٹ پیدا کرنے والی چیز صور کا پھونکا جانا ہو گا جس سے سب کے دل ہل جائیں گے پھر «نفخه» پھونکا جائے گا جس سے تمام زمین و آسمان کی مخلوق بیہوش ہو جائے گی مگر جسے اللہ چاہے۔ پھر صور پھونکا جائے گا جس کی آواز سے تمام مخلوق اپنے رب کے سامنے کھڑی ہو جائے گی یہاں اسی پہلے «نفخه» کا بیان ہے۔ یہاں بطور تاکید کے یہ بھی فرمایا کہ یہ اٹھ کھڑے ہونے کا «نفخه» ایک ہی ہے اس لیے…

مکمل تفسیر پڑھیں