سورۃ الفرقان ۲۵:۵۱

۲۵:۵۱

وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِى كُلِّ قَرْيَةٍ نَّذِيرًا

رومن تلفظ

walaw shi'nā labaʿathnā fī kulli qaryatin nadhīran

Maulana Muhammad Junagarhi

اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈرانے واﻻ بھیج دیتے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۵:۴۹

    تاکہ اس کے ذریعے سے مرده شہر کو زنده کردیں اوراسے ہم اپنی مخلوقات میں سے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو پلاتے ہیں.

  2. ۲۵:۵۰

    اور بے شک ہم نے اسےان کے درمیان طرح طرح سے بیان کیا تاکہ وه نصیحت حاصل کریں، مگر پھر بھی اکثر لوگوں نے سوائے ناشکری کے مانا نہیں.

  3. ۲۵:۵۱

    اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈرانے واﻻ بھیج دیتے.

  4. ۲۵:۵۲

    پس آپ کافروں کا کہنا نہ مانیں اور قرآن کے ذریعے ان سے پوری طاقت سے بڑا جہاد کریں.

  5. ۲۵:۵۳

    اور وہی ہے جس نے دو سمندر آپس میں ملا رکھے ہیں، یہ ہے میٹھا اور مزیدار اور یہ ہے کھاری کڑوا، اور ان دونوں کے درمیان ایک حجاب اور مضبوط اوٹ کردی.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

النبی کل عالم علیہ السلام ٭٭ اگر رب چاہتا تو ہر ہر بستی میں ایک ایک نبی بھیج دیتا۔ اس نے تمام دنیا کی طرف صرف ایک ہی نبی بھیجا ہے اور پھر اسے حکم دے دیا کہ قرآن کا وعظ سب کو سنا دے۔ جیسے فرمان ہے کہ میں اس قرآن سے تمہیں اور جس جس کو یہ پہنچے ہوشیار کر دوں اور ان تمام جماعتوں میں سے جو بھی کفر کرے، اس کے ٹھہرنے کی جگہ جہنم ہے۔ اور فرمان ہے کہ ” تو مکے والوں کو اور چاروں طرف کے لوگوں کو آگاہ کر دے۔ “ [6-الأنعام:92] ‏ اور آیت میں ہے کہ ” اے نبی! آپ…

مکمل تفسیر پڑھیں