سورۃ الفتح ۴۸:۱

۴۸:۱

إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا

رومن تلفظ

innā fataḥnā laka fatḥan mubīnan

Maulana Muhammad Junagarhi

بیشک (اے نبی) ہم نے آپ کو ایک کھلم کھلا فتح دی ہے.*

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۸:۱

    بیشک (اے نبی) ہم نے آپ کو ایک کھلم کھلا فتح دی ہے.*

  2. ۴۸:۲

    تاکہ جو کچھ تیرے گناه آگے ہوئے اور جو پیچھے سب کو اللہ تعالیٰ معاف فرمائے، اور تجھ پر اپنا احسان پورا کر دے اور تجھے سیدھی راه چلائے.

  3. ۴۸:۳

    اور آپ کو ایک زبردست مدد دے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ الفتح: صحیح بخاری، صحیح مسلم اور مسند احمد میں عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح مکہ والے سال اثناء سفر میں راہ چلتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی پر ہی سورۃ فتح کی تلاوت کی اور ترجیع سے پڑھ رہے تھے۔ اگر مجھے لوگوں کے جمع ہو جانے کا ڈر نہ ہوتا تو میں آپ کی تلاوت کی طرح ہی تلاوت کر کے تمہیں سنا دیتا۔ (صحیح بخاری:4281) تفسیر سورۃ فتح ٭٭ صحیح بخاری، صحیح مسلم اور مسند احمد میں عبداللہ بن مغفل سے روایت ہے کہ…

مکمل تفسیر پڑھیں