سورۃ الفجر ۸۹:۲۵

۸۹:۲۵

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٌ

رومن تلفظ

fayawma-idhin lā yuʿadhibu ʿadhābahu aḥadun

Maulana Muhammad Junagarhi

پس آج اللہ کے عذاب جیسا عذاب کسی کا نہ ہوگا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۹:۲۳

    اور جس دن جہنم بھی ﻻئی جائے گی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اس کے سمجھنے کا فائده کہاں؟

  2. ۸۹:۲۴

    وه کہے گا کہ کاش کہ میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا.

  3. ۸۹:۲۵

    پس آج اللہ کے عذاب جیسا عذاب کسی کا نہ ہوگا.

  4. ۸۹:۲۶

    نہ اسکی قید وبند جیسی کسی کی قید وبند ہوگی.

  5. ۸۹:۲۷

    اے اطمینان والی روح.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

سجدوں کی برکتیں ٭٭ قیامت کے ہولناک حالات کا بیان ہو رہا ہے کہ ” بالیقین اس دن زمین پست کر دی جائے گی اونچی نیچی زمین برابر کر دی جائے گی اور بالکل صاف ہموار ہو جائے گی پہاڑ زمین کے برابر کر دئیے جائیں گے، تمام مخلوق قبر سے نکل آئے گی، خود اللہ تعالیٰ مخلوق کے فیصلے کرنے کے لیے آ جائے گا “۔ یہ اس عام شفاعت کے بعد جو تمام اولاد آدم کے سردار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہو گی اور یہ شفاعت اس وقت ہو گی جبکہ تمام مخلوق ایک ایک بڑے بڑے پیغمبر علیہ…

مکمل تفسیر پڑھیں